Posts

ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح بڑھ کر29.86 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی

ایک ہفتے میں سبزیوں چکن انڈوں سمیت 20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 23 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ادارہ شماریات ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح بڑھ کر29.86 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی، ایک ہفتے میں 20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ایک ہفتے میں 23 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، جس کے تحت ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.73 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ ایک ہفتے میں مہنگائی کی مجموعی شرح 29 اعشاریہ چھیاسی فیصد ریکارڈ کی گئی۔ مہنگائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں بیس اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 25 روپے ، آلو4 روپے، لہسن فی کلو 11 روپے سے زائد جبکہ آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 54 روپے اضافہ ہوا۔ اسی طرح فی کلو زندہ مرغی قیمت 6 روپے، انڈے فی درجن 3 روپے، دال مسور1.90 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، چینی کی فی کلو قیمت میں 57 پیسے کا اضافہ ہوا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے ...